the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے


لندن: ایک سال میں ایک ارب سے زیادہ سمارٹ فونز کی فروخت نے سیل کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے جبکہ سام سنگ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون بن گیا۔

ایک تازہ ترین سروے کے مطابق گذشتہ سال ایک ارب 40 لاکھ سمارٹ فونز دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجے گئے۔

کاروباری دنیا پر تحقیق کرنے والی ایک کمپنی 'آئی ڈی سی' کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال فروخت ہونے والے سمارٹ فونز کی تعداد اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 38.4 فیصد زیادہ رہی۔

سمارٹ فونز کی اس ریکارڈ تعداد میں سب سے بڑا حصہ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کا ہے جبکہ اس کے بعد ایپل اور تیسرے درجے پر چین کے ہوائی کا نام آیا۔

گزشتہ برس ایک



ارب اسّی کروڑ فون فروخت ہوئے جن میں نصف سے زیادہ تعداد سمارٹ فونز کی رہی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایک سال کے دوران ایک ارب سمارٹ فونز فروخت ہوئے۔

تحقیق کرنے والی کمپنی کے پروگرام ڈائریکٹر ریان ریتھ نے ریکارڈ سیل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صارفین نے بڑی سکرین والے کم قیمت سمارٹ فونز کو سب سے زیادہ ترجیج دی۔

کم قیمت اور بڑی سکرین میں سے لوگوں کی بڑی ترجیح کم قیمت ہی رہی۔

تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چین اور ہندوستان میں 150 ڈالر سے کم مالیت کے سمارٹ فونز بہت تیزی کے ساتھ زیادہ مقبول ہو رہے ہیں اور ان ممالک میں صارفین کی ایک بڑی تعداد کمپوٹر سے لیس فون خرید رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.